العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، وَشُعْبَةُ، قَالاَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَأَى رَجُلاً يَسُوقُ بَدَنَةً، فَقَالَ " ارْكَبْهَا ". قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ. قَالَ " ارْكَبْهَا ". قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ. قَالَ " ارْكَبْهَا ". ثَلاَثًا.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) saw a man driving a Badana. He stated, 'Ride on it.' The man submitted, 'It is a Badana.' The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated (again), 'Ride on it.' He (the man) submitted, 'It is a Badana.' The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated thrice, 'Ride on it.'
الترجمة الأردية
ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ہشام اور شعبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے قتادہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ قربانی کا جانور لیے جا رہا ہے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس پر سوار ہو جا۔ اس نے عرض کیا کہ یہ تو قربانی کا جانور ہے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سوار ہو جا۔ اس نے پھر عرض کیا کہ یہ تو قربانی کا جانور ہے، لیکن آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری مرتبہ پھر ارشاد فرمایا کہ سوار ہو جا۔
