العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَقَّتَ لأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ، وَلأَهْلِ الشَّأْمِ الْجُحْفَةَ، وَلأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ، وَلأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنًا، فَهُنَّ لَهُنَّ وَلِمَنْ أَتَى عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِ أَهْلِهِنَّ، مِمَّنْ كَانَ يُرِيدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فَمَنْ كَانَ دُونَهُنَّ فَمِنْ أَهْلِهِ حَتَّى إِنَّ أَهْلَ مَكَّةَ يُهِلُّونَ مِنْهَا.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) fixed Dhul Hulaifa as the Miqat for the people of Madinah, al-Juhfa for the people of Sham, Yalamlam for the people of Yemen, and Qarn al-Manazil for the people of Najd. These Mawaqit are for the people of those places and for all others who pass through them intending Hajj or Umra. Whoever resides within these Mawaqit should assume Ihram from his own dwelling place, and the people of Makkah should assume Ihram from Makkah itself.
الترجمة الأردية
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے عمرو بن دینار نے، ان سے طاؤس نے اور ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ منورہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ، شام والوں کے لیے جحفہ، یمن والوں کے لیے یلملم اور نجد والوں کے لیے قرن المنازل میقات مقرر فرمایا۔ یہ ان مقامات کے رہنے والوں کے لیے ہیں اور ان لوگوں کے لیے بھی جو ان مقامات سے گزر کر آئیں اور حج یا عمرہ کا ارادہ رکھتے ہوں۔ لیکن جو لوگ میقات کے اندر رہتے ہوں تو وہ اپنے مقام سے احرام باندھیں، یہاں تک کہ مکہ مکرمہ کے لوگ مکہ ہی سے احرام باندھیں۔
