العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ مِنَ الإِبِلِ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ ". حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، سَمِعَ أَبَاهُ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ـ رضى الله عنه ـ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم بِهَذَا.
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him) narrated that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'There is no Zakat on less than five camels, there is no Zakat on less than five Awaq (of silver), and there is no Zakat on less than five Wasq (of grain).' (Via another chain) Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him) narrated: I heard the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) saying the same.
الترجمة الأردية
ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، کہا ہمیں امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے خبر دی، انہیں عمرو بن یحییٰ مازنی نے، انہیں ان کے والد یحییٰ نے — انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پانچ اونٹوں سے کم میں زکوٰۃ نہیں، اور پانچ اوقیہ سے کم (چاندی) میں زکوٰۃ نہیں، اسی طرح پانچ وسق سے کم (غلے) میں زکوٰۃ نہیں۔ (دوسری سند) ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، ہم سے عبدالوہاب نے بیان کیا، کہا مجھ سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، کہا مجھے عمرو نے خبر دی، انہوں نے اپنے والد سے سنا، ان سے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے — فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح سنا۔
