العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي مُزَرِّدٍ، عَنْ أَبِي الْحُبَابِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَا مِنْ يَوْمٍ يُصْبِحُ الْعِبَادُ فِيهِ إِلاَّ مَلَكَانِ يَنْزِلاَنِ فَيَقُولُ أَحَدُهُمَا اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا، وَيَقُولُ الآخَرُ اللَّهُمَّ أَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا ".
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) narrated that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'There is no day upon which the servants awake except that two angels descend. One of them says: "O Allah! Grant recompense to the one who spends (in charity)"; and the other says: "O Allah! Destroy the wealth of the miser."'
الترجمة الأردية
ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے میرے بھائی حضرت ابوبکر بن ابی اویس نے بیان کیا، ان سے سلیمان بن حضرت بلال نے، ان سے حضرت معاویہ بن ابی مزرد نے، ان سے ابوالحباب سعید بن یسار نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب بندے صبح کو اٹھتے ہیں کہ دو فرشتے آسمان سے نہ اترتے ہوں — ایک فرشتہ تو یہ کہتا ہے: اے اللہ! خرچ کرنے والے کو اس کا بدلہ عطا فرما، اور دوسرا کہتا ہے: اے اللہ! بخیل کے مال کو تلف کر دے۔
