العربية (الأصل)
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ شَبِيبِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَسْلَمَ، قَالَ خَرَجْنَا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ أَخْبِرْنِي قَوْلَ اللَّهِ، {وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلاَ يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ} قَالَ ابْنُ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ مَنْ كَنَزَهَا فَلَمْ يُؤَدِّ زَكَاتَهَا فَوَيْلٌ لَهُ، إِنَّمَا كَانَ هَذَا قَبْلَ أَنْ تُنْزَلَ الزَّكَاةُ فَلَمَّا أُنْزِلَتْ جَعَلَهَا اللَّهُ طُهْرًا لِلأَمْوَالِ.
الترجمة الإنجليزية
Khalid bin Aslam narrated: We went out with Hadrat Abdullah bin Umar (may Allah be well pleased with them). A Bedouin submitted to him, 'Tell me the meaning of Allah the Exalted's statement: "And those who hoard gold and silver and do not spend it in the way of Allah."' Hadrat Ibn Umar (may Allah be well pleased with them) replied, 'Whoever hoards it and does not pay its Zakat, then woe to him. This was (the ruling) before the verses of Zakat were revealed. When they were revealed, Allah made Zakat a purifier for wealth.'
الترجمة الأردية
احمد بن شبیب بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے میرے والد شبیب نے بیان کیا، کہا ہم سے یونس نے بیان کیا، ان سے ابن شہاب نے، ان سے خالد بن اسلم نے، انہوں نے بیان کیا کہ ہم حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے ساتھ کہیں جا رہے تھے۔ ایک اعرابی نے آپ سے عرض کیا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی تفسیر بتائیے: 'جو لوگ سونے اور چاندی کا خزانہ بنا کر رکھتے ہیں۔' حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے اس کا جواب دیا کہ اگر کسی نے سونا چاندی جمع کیا اور اس کی زکوٰۃ نہ دی تو اس کے لیے «ويل» (خرابی) ہے۔ یہ حکم زکوٰۃ کے احکام نازل ہونے سے پہلے تھا لیکن جب اللہ تعالیٰ نے زکوٰۃ کا حکم نازل فرما دیا تو اب وہی زکوٰۃ مال و دولت کو پاک کر دینے والی ہے۔
