العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ. أَنَّ رَجُلاً، قَالَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِنَّ أُمِّي افْتُلِتَتْ نَفْسُهَا، وَأَظُنُّهَا لَوْ تَكَلَّمَتْ تَصَدَّقَتْ، فَهَلْ لَهَا أَجْرٌ إِنْ تَصَدَّقْتُ عَنْهَا قَالَ " نَعَمْ ".
الترجمة الإنجليزية
Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha Siddiqa (may Allah be well pleased with her) narrated that a man submitted to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), 'My mother passed away suddenly, and I believe that had she been able to speak, she would have given charity. If I give charity on her behalf, will she receive the reward?' He stated, 'Yes.'
الترجمة الأردية
ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، کہا مجھے ہشام بن عروہ نے خبر دی، انہیں ان کے والد نے اور انہیں حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے روایت کیا کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: میری والدہ کا اچانک انتقال ہو گیا۔ میرا خیال ہے کہ اگر انہیں بات کرنے کا موقع ملتا تو وہ صدقہ کرتیں۔ اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو کیا انہیں ثواب ملے گا؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہاں (ملے گا)۔
