العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ حَدَّثَنِي عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ ـ رضى الله عنهم ـ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَقَدْ وَجَبَتِ الشَّمْسُ، فَسَمِعَ صَوْتًا فَقَالَ " يَهُودُ تُعَذَّبُ فِي قُبُورِهَا ". وَقَالَ النَّضْرُ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَوْنٌ، سَمِعْتُ أَبِي، سَمِعْتُ الْبَرَاءَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Ayyub al-Ansari (may Allah be well pleased with him) narrated that once the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) went outside (Madinah) after the sun had set. He heard a sound and stated, 'The Jews are being punished in their graves.' And an-Nadr stated: Shu'ba informed us, Awn narrated to us, 'I heard my father, who heard al-Bara', who narrated from Hadrat Abu Ayyub (may Allah be well pleased with them), from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him).'
الترجمة الأردية
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا مجھ سے عون بن ابی جحیفہ نے بیان کیا، ان سے ان کے والد (ابوجحیفہ) نے، ان سے حضرت براء بن عازب نے اور ان سے حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم (مدینہ سے) باہر تشریف لے گئے، سورج غروب ہو چکا تھا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آواز سنی اور ارشاد فرمایا: یہودیوں کو ان کی قبروں میں عذاب ہو رہا ہے۔ اور نضر نے فرمایا: ہمیں شعبہ نے خبر دی، ان سے عون نے بیان کیا، میں نے اپنے والد سے سنا، میں نے حضرت براء سے سنا، انہوں نے حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے۔
