العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا رَأَيْتُمُ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا حَتَّى تُخَلِّفَكُمْ ". قَالَ سُفْيَانُ قَالَ الزُّهْرِيُّ أَخْبَرَنِي سَالِمٌ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَخْبَرَنَا عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. زَادَ الْحُمَيْدِيُّ " حَتَّى تُخَلِّفَكُمْ أَوْ تُوضَعَ ".
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat 'Amir bin Rabi'a (may Allah be well pleased with him): The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'When you see a funeral procession, stand up and remain standing until it passes ahead of you.' Sufyan said that al-Zuhri narrated from Salim from his father who said: ''Amir bin Rabi'a (may Allah be well pleased with him) informed us from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him).' Al-Humaydi added: 'Until it passes ahead of you, or is put down.'
الترجمة الأردية
ہم سے علی بن عبداللہ (ابن مدینی) نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے زہری نے، ان سے سالم نے، ان سے ان کے والد (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما) نے اور ان سے حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ اور کھڑے رہو یہاں تک کہ جنازہ تم سے آگے گزر جائے۔ سفیان نے فرمایا: زہری نے بیان کیا کہ مجھے سالم نے اپنے والد سے خبر دی، انہوں نے فرمایا: ہمیں عامر بن ربیعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے خبر دی۔ حمیدی نے یہ زیادتی کی ہے: یہاں تک کہ جنازہ آگے نکل جائے یا رکھ دیا جائے۔
