العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْمِصْرِيُّ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ يَحْيَى الْكَلْبِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: بَيْنَمَا رَاعٍ فِي غَنَمِهِ، عَدَا عَلَيْهِ الذِّئْبُ فَأَخَذَ مِنْهُ شَاةً، فَطَلَبَهُ الرَّاعِي، فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ الذِّئْبُ فَقَالَ: مَنْ لَهَا يَوْمَ السَّبُعِ؟ لَيْسَ لَهَا رَاعٍ غَيْرِي، فَقَالَ النَّاسُ: سُبْحَانَ اللهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم: فَإِنِّي أُؤْمِنُ بِذَلِكَ، أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ.
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Hurayra said, "I heard the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) say, 'While a shepherd was tending to his sheep, a wolf came and snatched one of the sheep. The shepherd went after the wolf which turned to him and said, 'Who will look after them on the 'Day of Wild Beasts'? They will have no shepherd but me.' People said, 'Glory be to Allah!' The Beloved Messenger of Allah said, 'I believe it - I, Hadrat Abu Bakr and 'Umar.'"
الترجمة الأردية
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا: ایک چرواہا اپنی بکریاں چرا رہا تھا کہ بھیڑیا آیا اور ایک بکری اٹھا لے گیا۔ چرواہا بھیڑیے کے پیچھے بھاگا۔ بھیڑیے نے اس کی طرف مڑ کر کہا: جنگلی درندوں کے دن (قیامت کے قریب) ان کی حفاظت کون کرے گا جب میرے سوا کوئی چرواہا نہ ہوگا؟ اور ایک گائے پر بوجھ لدا ہوا تھا۔ اس نے اپنے سوار کی طرف مڑ کر کہا: مجھے اس کے لیے نہیں پیدا کیا گیا۔ مجھے تو کھیتی جوتنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ لوگوں نے (حیرت سے) کہا: سبحان اللہ! بھیڑیا اور گائے بولتے ہیں؟ آپ نے ارشاد فرمایا: میں اس پر ایمان رکھتا ہوں اور حضرت ابو بکر و عمر بھی۔
