العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَارِمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: كُلُّكُمْ رَاعٍ، وَكُلُّكُمْ مَسْؤولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، فَالأَمِيرُ رَاعٍ وَهُوَ مَسْؤُولٌ، وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِهِ وَهُوَ مَسْؤُولٌ، وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ عَلَى بَيْتِ زَوْجِهَا وَهِيَ مَسْؤُولَةٌ، أَلاَ وَكُلُّكُمْ رَاعٍ، وَكُلُّكُمْ مَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ.
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Ibn 'Umar reported that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) "All of you are shepherds and each of you is responsible for his flock. A man is the shepherd of the people of his house and he is responsible. A woman is the shepherd of the house of her husband and she is responsible. Each of you is a shepherd and each is responsible for his flock."
الترجمة الأردية
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم سب نگہبان ہو اور تم میں سے ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ امام نگہبان ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ آدمی اپنے گھر والوں کا نگہبان ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ عورت اپنے شوہر کے گھر اور اولاد کی نگہبان ہے اور ان کے بارے میں اس سے پوچھا جائے گا۔ آدمی کا غلام اپنے مالک کے مال کا نگہبان ہے اور اس سے پوچھا جائے گا۔ تم سب نگہبان ہو اور ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہوگا۔
