العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي نَعَامَةَ السَّعْدِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي بِأَصْحَابِهِ إِذْ خَلَعَ نَعْلَيْهِ فَوَضَعَهُمَا عَنْ يَسَارِهِ فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ الْقَوْمُ أَلْقَوْا نِعَالَهُمْ فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلاَتَهُ قَالَ " مَا حَمَلَكُمْ عَلَى إِلْقَائِكُمْ نِعَالَكُمْ " . قَالُوا رَأَيْنَاكَ أَلْقَيْتَ نَعْلَيْكَ فَأَلْقَيْنَا نِعَالَنَا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ جِبْرِيلَ صلى الله عليه وسلم أَتَانِي فَأَخْبَرَنِي أَنَّ فِيهِمَا قَذَرًا " . وَقَالَ " إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْمَسْجِدِ فَلْيَنْظُرْ فَإِنْ رَأَى فِي نَعْلَيْهِ قَذَرًا أَوْ أَذًى فَلْيَمْسَحْهُ وَلْيُصَلِّ فِيهِمَا " .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him) narrates: 'While the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) was leading his Companions in prayer, he suddenly removed his blessed sandals and placed them on his left side. When the people saw this, they also removed their sandals. When the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) finished the prayer, he said: "What made you remove your sandals?" They said: "We saw you remove your sandals, so we removed ours." The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) then said: "Jibril (blessings and peace of Allah be upon him) came to me and informed me that there was filth on them." And he (blessings and peace of Allah be upon him) said: "When any of you comes to the mosque, let him check his sandals — if he sees filth or anything offensive on them, let him wipe it off and pray in them."'
الترجمة الأردية
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اپنے صحابہ کو نماز پڑھا رہے تھے کہ اچانک اپنے نعلین مبارک اتارے اور اپنی بائیں جانب رکھ دیے۔ جب لوگوں نے یہ دیکھا تو انہوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو ارشاد فرمایا: تم نے اپنے جوتے کیوں اتارے؟ لوگوں نے عرض کیا: ہم نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو جوتے اتارتے دیکھا تو ہم نے بھی اتار دیے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جبرائیل علیہ السلام میرے پاس آئے اور مجھے بتایا کہ ان (جوتوں) میں گندگی ہے۔ اور فرمایا: جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو اپنے جوتے دیکھ لے — اگر ان میں گندگی یا کوئی تکلیف دہ چیز نظر آئے تو اسے صاف کر لے اور ان میں نماز پڑھے۔
