العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِيُّ، قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ غَيْلاَنَ بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ مُسَدَّدٌ قَالَ أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَسْتَحْمِلُهُ فَرَأَيْتُهُ يَسْتَاكُ عَلَى لِسَانِهِ - قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَقَالَ سُلَيْمَانُ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ يَسْتَاكُ وَقَدْ وَضَعَ السِّوَاكَ عَلَى طَرَفِ لِسَانِهِ - وَهُوَ يَقُولُ " إِهْ إِهْ " . يَعْنِي يَتَهَوَّعُ . قَالَ أَبُو دَاوُدَ قَالَ مُسَدَّدٌ فَكَانَ حَدِيثًا طَوِيلاً اخْتَصَرْتُهُ .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Musa al-Ash'ari (may Allah be well pleased with him) narrates — according to the version of Musaddad: We came to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) requesting mounts, and found him (blessings and peace of Allah be upon him) brushing his blessed tongue with the tooth-stick (miswak). Abu Dawud states: In Sulayman's version: 'I entered upon the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) while he was using the tooth-stick, with it placed at the edge of his blessed tongue, producing the sound "uh, uh" as though he were gagging.' Abu Dawud states: Musaddad said the tradition was lengthy, so he shortened it.
الترجمة الأردية
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں (مسدد کی روایت میں ہے کہ): ہم سواری طلب کرنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے تو دیکھا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اپنی زبانِ مبارک پر مسواک پھیر رہے ہیں۔ حضرت ابوداؤد فرماتے ہیں: سلیمان کی روایت میں ہے: میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مسواک فرما رہے تھے اور مسواک اپنی زبانِ مبارک کے کنارے پر رکھے ہوئے «اخ اخ» فرما رہے تھے گویا قے کر رہے ہوں۔ حضرت ابوداؤد فرماتے ہیں: مسدد نے کہا: حدیث طویل تھی، میں نے مختصر کر دی ہے۔
