العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، وَمُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى، - وَهُوَ أَتَمُّ - قَالاَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، أَخْبَرَهُ أَنَّ الْمَسْجِدَ كَانَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَبْنِيًّا بِاللَّبِنِ وَالْجَرِيدِ - قَالَ مُجَاهِدٌ وَعَمَدُهُ مِنْ خَشَبِ النَّخْلِ - فَلَمْ يَزِدْ فِيهِ أَبُو بَكْرٍ شَيْئًا وَزَادَ فِيهِ عُمَرُ وَبَنَاهُ عَلَى بِنَائِهِ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِاللَّبِنِ وَالْجَرِيدِ وَأَعَادَ عَمَدَهُ - قَالَ مُجَاهِدٌ عُمُدَهُ خَشَبًا - وَغَيَّرَهُ عُثْمَانُ فَزَادَ فِيهِ زِيَادَةً كَثِيرَةً وَبَنَى جِدَارَهُ بِالْحِجَارَةِ الْمَنْقُوشَةِ وَالْقَصَّةِ وَجَعَلَ عَمَدَهُ مِنْ حِجَارَةٍ مَنْقُوشَةٍ وَسَقَّفَهُ بِالسَّاجِ . قَالَ مُجَاهِدٌ وَسَقْفُهُ السَّاجُ . قَالَ أَبُو دَاوُدَ الْقَصَّةُ الْجِصُّ .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abdullah ibn Umar (may Allah be well pleased with them both) narrates that the mosque of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) during his blessed era was built with unbaked bricks, its roof was of palm branches, and its pillars were of palm-wood. Hadrat Abu Bakr al-Siddiq (may Allah be well pleased with him) did not add anything to it. Hadrat Umar al-Faruq (may Allah be well pleased with him) extended it and built it upon the same foundation as it was during the blessed era of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) — with unbaked bricks and palm branches — but he replaced the wooden pillars. Then Hadrat Uthman (may Allah be well pleased with him) altered it and expanded it greatly, building its walls with carved stones and plaster, its pillars with carved stone, and its roof with teakwood.
الترجمة الأردية
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے زمانۂ مبارک میں مسجدِ نبوی شریف کچی اینٹوں سے بنی تھی، اس کی چھت کھجور کی شاخوں کی تھی اور ستون کھجور کی لکڑی کے تھے۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس میں کچھ اضافہ نہیں فرمایا۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسے بڑھایا اور اسی بنیاد پر بنایا جس پر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے عہدِ مبارک میں تھی — کچی اینٹوں اور کھجور کی شاخوں سے — البتہ لکڑی کے ستون بدل دیے۔ پھر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس میں تبدیلی فرمائی اور بہت توسیع کی، دیواریں نقش و نگار والے پتھروں اور چونے سے بنائیں، ستون نقش و نگار والے پتھر کے لگائے اور چھت ساگون کی لکڑی سے بنائی۔
