العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَيَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مَوْهَبٍ، - الْمَعْنَى - أَنَّ اللَّيْثَ، - يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ - حَدَّثَهُمْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، أَنَّهُ قَالَ قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَقْبِيَةً وَلَمْ يُعْطِ مَخْرَمَةَ شَيْئًا فَقَالَ مَخْرَمَةُ يَا بُنَىَّ انْطَلِقْ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ قَالَ ادْخُلْ فَادْعُهُ لِي قَالَ فَدَعَوْتُهُ فَخَرَجَ إِلَيْهِ وَعَلَيْهِ قِبَاءٌ مِنْهَا فَقَالَ " خَبَأْتُ هَذَا لَكَ " . قَالَ فَنَظَرَ إِلَيْهِ - زَادَ ابْنُ مَوْهَبٍ - مَخْرَمَةُ - ثُمَّ اتَّفَقَا - قَالَ رَضِيَ مَخْرَمَةُ . قَالَ قُتَيْبَةُ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ لَمْ يُسَمِّهِ .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat al-Miswar ibn Makhramah (may Allah be well pleased with him) narrates that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) distributed some outer garments (qaba') but did not give Makhramah (may Allah be well pleased with him) anything. Makhramah said: My son, take me to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him). So I went with him. He said: Go in and call him out for me. So I called him. He (blessings and peace of Allah be upon him) came out wearing one of those garments and said: I kept this one for you. According to the addition of Ibn Mawhab, Makhramah looked up at it. Both versions then agree: Makhramah was pleased. Qutaybah narrated from Ibn Abi Mulaykah but did not name him.
الترجمة الأردية
حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ قبائیں (اوپری لباس) تقسیم فرمائیں اور مخرمہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کو کچھ نہیں دیا۔ تو مخرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: بیٹے! مجھے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے چلو۔ چنانچہ میں ان کے ساتھ چلا۔ جب وہاں پہنچے تو انہوں نے کہا: اندر جاؤ اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو میرے لیے بلا لاؤ۔ تو میں نے آپ کو بلایا۔ آپ باہر تشریف لائے، آپ انہیں قباؤں میں سے ایک قبا زیبِ تن فرمائے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے (مخرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے) فرمایا: میں نے اسے تمہارے لیے چھپا کر رکھ لیا تھا۔ ابن موہب نے یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ مخرمہ نے نظر اٹھا کر دیکھا۔ پھر دونوں (روایتوں) میں اتفاق ہے کہ مخرمہ خوش ہو گئے۔ قتیبہ نے ابن ابی ملیکہ سے ذکر کیا ہے مگر نام نہیں لیا۔
