العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ، حَدَّثَنِي الْحَىُّ، عَنْ عُرْوَةَ، - يَعْنِي ابْنَ أَبِي الْجَعْدِ الْبَارِقِيِّ - قَالَ أَعْطَاهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم دِينَارًا يَشْتَرِي بِهِ أُضْحِيَةً أَوْ شَاةً فَاشْتَرَى شَاتَيْنِ فَبَاعَ إِحْدَاهُمَا بِدِينَارٍ فَأَتَاهُ بِشَاةٍ وَدِينَارٍ فَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ فِي بَيْعِهِ فَكَانَ لَوِ اشْتَرَى تُرَابًا لَرَبِحَ فِيهِ .
الترجمة الإنجليزية
It is narrated from Hadrat Urwah, meaning Ibn Abi al-Ja'd al-Bariqi (may Allah be well pleased with him), that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) gave him a dinar to buy a sacrificial animal or a sheep. He bought two sheep, then sold one for a dinar, and came to him (blessings and peace of Allah be upon him) with a sheep and a dinar. He (blessings and peace of Allah be upon him) prayed for blessings in his trade. After that, even if he had bought dust, he would have profited from it.
الترجمة الأردية
حضرت عروہ یعنی ابن ابی الجعد بارقی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ایک دینار دیا کہ اس سے قربانی کا جانور یا بکری خریدیں۔ انہوں نے دو بکریاں خریدیں، پھر ایک کو ایک دینار میں بیچ دیا۔ چنانچہ وہ ایک بکری اور ایک دینار لے کر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے لیے خریدو فروخت میں برکت کی دعا فرمائی۔ پھر ان کا حال یہ ہو گیا کہ اگر وہ مٹی بھی خریدتے تو اس میں نفع کماتے۔
