العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ الشَّامِيُّ، حَدَّثَنَا حَسَّانُ، - يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، - يَعْنِي الصَّائِغَ - عَنْ عَطَاءٍ، فِي اللَّغْوِ فِي الْيَمِينِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " هُوَ كَلاَمُ الرَّجُلِ فِي بَيْتِهِ كَلاَّ وَاللَّهِ وَبَلَى وَاللَّهِ " . قَالَ أَبُو دَاوُدَ كَانَ إِبْرَاهِيمُ الصَّائِغُ رَجُلاً صَالِحًا قَتَلَهُ أَبُو مُسْلِمٍ بِعَرَنْدَسَ قَالَ وَكَانَ إِذَا رَفَعَ الْمَطْرَقَةَ فَسَمِعَ النِّدَاءَ سَيَّبَهَا . قَالَ أَبُو دَاوُدَ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغِ مَوْقُوفًا عَلَى عَائِشَةَ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الزُّهْرِيُّ وَعَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ وَمَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ وَكُلُّهُمْ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عَائِشَةَ مَوْقُوفًا .
الترجمة الإنجليزية
Umm al-Mu'minin Hadrat Aishah Siddiqah (may Allah be well pleased with her) narrates regarding frivolous oaths that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'It is the ordinary speech of a person in his home, such as "No, by Allah!" and "Yes, by Allah!"' Abu Dawud (upon him be mercy) said: Ibrahim al-Sa'igh was a righteous man; Abu Muslim killed him at Arandas. He said: When he would raise his hammer and hear the call to prayer, he would put it down. Abu Dawud (upon him be mercy) said: This hadith was narrated by Dawud ibn Abi al-Furat from Ibrahim al-Sa'igh as a statement of Hadrat Aishah (may Allah be well pleased with her) without attributing it to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), and similarly it was narrated by al-Zuhri, Abd al-Malik ibn Abi Sulayman, and Malik ibn Mighwal, all from Ata from Hadrat Aishah (may Allah be well pleased with her) as a stopped report.
الترجمة الأردية
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے لغو قسم کے بارے میں روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ آدمی کی گھر میں بات چیت ہے جیسے: 'ہرگز نہیں، اللہ کی قسم!' اور 'ہاں، اللہ کی قسم!'۔ حضرت ابوداؤد رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ابراہیم الصائغ نیک آدمی تھے، ابو مسلم نے انہیں عرندس میں قتل کیا۔ وہ فرماتے ہیں: جب وہ ہتھوڑا اٹھاتے اور اذان سنتے تو اسے چھوڑ دیتے۔ حضرت ابوداؤد فرماتے ہیں: یہ حدیث داؤد بن ابی الفرات نے ابراہیم الصائغ سے موقوفاً حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پر روایت کی ہے، اور اسی طرح زہری، عبدالملک بن ابی سلیمان اور مالک بن مغول نے سب نے عطاء سے، عطاء نے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے موقوفاً روایت کیا ہے۔
