العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ قَدِمَ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ الْمَدِينَةَ فَمَالَ إِلَى مَجْلِسِ الْعَلاَءِ فَأَخَذَ بِيَدِهِ فَأَقَامَهُ ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ إِنَّ هَذَا يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا انْتَصَفَ شَعْبَانُ فَلاَ تَصُومُوا " . فَقَالَ الْعَلاَءُ اللَّهُمَّ إِنَّ أَبِي حَدَّثَنِي عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِذَلِكَ . قَالَ أَبُو دَاوُدَ رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ وَشِبْلُ بْنُ الْعَلاَءِ وَأَبُو عُمَيْسٍ وَزُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنِ الْعَلاَءِ . قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَكَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ لاَ يُحَدِّثُ بِهِ قُلْتُ لأَحْمَدَ لِمَ قَالَ لأَنَّهُ كَانَ عِنْدَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَصِلُ شَعْبَانَ بِرَمَضَانَ وَقَالَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم خِلاَفَهُ . قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَلَيْسَ هَذَا عِنْدِي خِلاَفَهُ وَلَمْ يَجِئْ بِهِ غَيْرُ الْعَلاَءِ عَنْ أَبِيهِ .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abd al-Aziz ibn Muhammad narrated: Abbad ibn Kathir came to Madinah al-Munawwarah and went to the gathering of al-Ala' (ibn Abd al-Rahman), took him by the hand, made him stand, and said: O Allah! This man narrates from his father, from Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him), that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "When the middle of Sha'ban arrives, do not fast." Al-Ala' said: O Allah! My father narrated to me from Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him), from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), the same. Abu Dawud (upon him be mercy) said: Al-Thawri, Shibl ibn al-Ala', Abu Umays, and Zuhayr ibn Muhammad narrated it from al-Ala'. Abu Dawud (upon him be mercy) said: Hadrat Abd al-Rahman (ibn Mahdi) would not narrate this hadith. I asked Ahmad (ibn Hanbal) (upon him be mercy): Why? He said: Because according to him, the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) used to join Sha'ban with Ramadan in fasting, and this hadith contradicts that. Abu Dawud (upon him be mercy) said: In my view, this does not contradict it, and no one has narrated it except al-Ala' from his father.
الترجمة الأردية
حضرت عبدالعزیز بن محمد بیان کرتے ہیں: عبّاد بن کثیر مدینہ منوّرہ آئے اور علاء (بن عبدالرحمٰن) کی مجلس میں گئے، ان کا ہاتھ پکڑ کر کھڑا کیا اور کہا: اے اللہ! یہ اپنے والد سے، وہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسولِ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "جب شعبان کا نصف گزر جائے تو روزہ نہ رکھو۔" علاء نے کہا: اے اللہ! میرے والد نے مجھے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انہوں نے نبیِّ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے یہی حدیث بیان کی ہے۔ حضرت ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: اسے ثوری، شبل بن علاء، ابوعمیس اور زہیر بن محمد نے علاء سے روایت کیا ہے۔ حضرت ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: عبدالرحمٰن (بن مہدی) اس حدیث کو بیان نہیں کرتے تھے۔ میں نے احمد (بن حنبل) رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا: کیوں؟ فرمایا: کیونکہ ان کے نزدیک نبیِّ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم شعبان کو رمضان سے ملا کر روزہ رکھتے تھے، اور یہ حدیث اس کے خلاف ہے۔ حضرت ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: میرے نزدیک یہ اس کے خلاف نہیں ہے، اور اسے علاء کے سوا کسی نے اپنے والد سے بیان نہیں کیا۔
